اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے عیسائی اور ہندو مذاہب کے پیرکاروں نے لاہور، ملتان، اسلام آباد اور کراچی میں مظاہرے کر کے ناروے کا پرچم نذر آتش کیا۔
مظاہرین نے مغرب میں اسلاموفوبیا بڑھنے پر ردعمل کا مطالبہ کیا اور اس طرح کے اقدامات کو عالمی امن اور الہی ادیان کے پیرؤوں کے درمیان دوستی اور یکجہتی کے لئے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔
ان مظاہروں کے شرکاء نے اسلامی ممالک سے مغرب میں مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی گذشتہ روز ناروے میں پیغمبر اسلام ص کی توہین کی مذمت کی اور کہا کہ اسلاموفوبیا میں شدت عالمی امن و سلامتی کے لئے ایک خطرہ ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی اسلام آباد میں ناروے کے سفیر کو طلب کر کے اس ملک کے ایک غیراسلامی ادارے کے توہین آمیز اقدامات کی مذمت کی۔
ناروے میں اسلام دشمن گروہ سیان نے گزشتہ دنوں اسلامی مقدسات، پیغمبراسلام ص کی توہین اور قرآن کریم کو نذرآتش کردیا۔
/129
26 نومبر 2019 - 04:31
News ID: 989273
پاکستان کے مختلف شہروں میں ناروے کے ایک اسلام دشمن ادارے کے ہاتھوں اسلام و قرآن کی توہین کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔